معروف اداکار کے بہنوئی ٹریفک حادثے میں ہلاک، ویڈیو سامنے آگئی
بھارتی میڈیا کے مطابق پنکج تریپاٹھی کی بہن اور بہنوئی کی کار کو حادثہ گزشتہ روز جھارکنڈ کے علاقے دھنباد میں پیش آیا، جوڑا بہار کے ضلع گوپال گنج سے مغربی بنگال جا رہا تھا جہاں ان کی کار ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد راکیش تیواری اور ان کی اہلیہ سبیتا کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے راکیش کو مردہ قرار دے دیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ پنکج تریپاٹھی کی بہن کو شدید چوٹیں آئیں اور ٹانگ میں فریکچر کا سامنا کرنا پڑا تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
This road accident of Pankaj Tripathi’s brother-in-law emphasizes the serious consequences of speeding on highways.
This tragic incident on National Highway-2 in Nirsa Bazaar, Jharkhand, resulted in the fatality of Munna Tiwari, (Pankaj Tripathi’s brother-in-law), and left his… pic.twitter.com/LnWTkWUpaD— Akassh Ashok Gupta (@peepoye_) April 22, 2024
بھارتی میڈیا پرجوڑے کی گاڑی کو آئے حادثے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، ویڈیو میں تیز رفتار کار کو ڈیوائیڈر سے ٹکراتے دیکھا جا سکتا ہے۔