X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

حرا مانی کو ساتھی اداکارئیں شادی پر کیوں نہیں بلاتیں؟

پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل حرا مانی نے شکوہ کیا ہے کہ آج تک کسی اداکارہ نے اُنہیں اپنی شادی پر نہیں بلایا ہے۔

اداکارہ حرا مانی کا ساتھی اداکارہ میرا سیٹھی کو ماضی میں دیے گئے انٹرویو سے ایک مختصر ساکلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں چلبلی اداکارہ حرا کو انڈسٹری کی تقریباً سب ہی شادی شدہ اداکاراؤں سے شکوہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ مجھے شادیوں پر جانے کا بہت شوق ہے مگر مجھے آج تک انڈسٹری کی کسی اداکارہ نے اپنی شادی پر مدعو نہیں کیا ہے۔ حرامانی کا مزید کہنا ہے کہ شاید سب ہی اداکارائیں مجھے اپنا دوست نہیں سمجھتیں اسی لیے مجھے شادیوں پر نہیں بلایا جاتا۔

حرا مانی نے اداکاراؤں کے نام لیتے ہوئے انکشاف کیا کہ مجھے میرا سیٹھی سمیت سجل علی، سارہ خان اور اقراء عزیز نے بھی شادی پر نہیں بلایا۔

حرا مانی نے مزید کہا کہ جنہوں نے مجھے اپنی شادیوں پر نہیں بلایا، میں اُن سب کو اپنے بیٹے مزمل کی شادی پر بلاؤں گی۔

یاد رہے کہ اداکارہ حرا مانی ساتھی اداکاراؤں سے یہ شکوہ متعدد بار اور مختلف انٹرویوز میں کر چکی ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.