شوبز کی خبریں

معروف گلوکار اسٹیج پر کرنٹ لگنے سے ہلاک

برازیلی گلوکار آئرس ساساکی لائیو پرفارمنس کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 35 سالہ گلوکار نے اسٹیج پر رکھے گیلے پنکھے کو ہاتھ لگایا جس سے اسے زوردار کرنٹ کا جھٹکا لگا تھا، حادثہ 13 جولائی کو لائیو پرفارمنس کے دوران پیش آیا تھا۔

مقامی پولیس کے مطابق اسٹیج پر گیلا پنکھا موجود ہونے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی ہے، عینی شاہدین کے بیانات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور رپورٹس کا بھی مشاہدہ کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ہوٹل انتظامیہ بھی تحقیقات میں تعاون کررہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار کی 11 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

Related Articles

Back to top button