نوشین شاہ کا بڑا انکشاف سوشل میڈیا پر وائرل
حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے خیالات کھل کر بیان کیے۔
انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج سے 4 یا 5 برس قبل احساس ہوا کہ دنیا اور دنیا داری کے پیچھے بھاگتے بھاگتے ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ جب ہم اللّٰہ تعالیٰ کو بھول کر صرف اس کے بندوں کو خوش کرنے میں لگ جاتے ہیں تو ہم نہ بندوں کو خوش کر سکتے ہیں اور نہ ہی ہم اللّٰہ کی ذات کو خوش کر سکتے ہیں، اس لیے بہتر ہے کہ اس کے احکامات کی تعمیل کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ جب کچھ سال پہلے اس بات کا احساس ہوا تو اسلام اور اس سے جڑی چیزیں پڑھنی شروع کیں اور اسلام کے بارے میں سیکھنا شروع کیا۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل نوشین شاہ نے انکشاف کیا تھا کہ وہ بے چینی اور ڈپریشن جیسی ذہنی مشکلات سے دو چار ہیں۔
انہوں مکمل حجاب میں تصویر شیئر کرتے ہوئے بذریعہ انسٹا پوسٹ مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔