شوبز کی خبریں

شوٹنگ سے واپسی پربالی وڈ کی معروف اداکارہ کی گاڑی کو خوفناک حادثہ

بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی تاہم اداکارہ محفوظ رہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اپنی نئی فلم’ تمہاری سلو ‘ کی شوٹنگ کے بعد باندرہ میں ایک میٹنگ کیلئے جارہی تھیں جس دوران ایک گاڑی ان کی گاڑی سے آٹکرائی۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ کار حادثہ باندرہ کے قریب پیش آیا جس دوران ایک گاڑی نے ودیا بالن کی کار کو ہٹ کیا، خوش قسمتی سے اداکارہ حادثے میں محفوظ رہیں لیکن کار کو نقصان پہنچا۔

اداکارہ کے قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ یہ ایک روڈ ایکسیڈنٹ ہے جس میں اداکارہ محفوظ رہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کی فلم’ تمہاری سلو‘ رواں برس یکم دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، فلم کے پروڈیوسر بھوشن کمار اور ڈائریکٹر سریش ترووینی ہیں۔

Related Articles

Back to top button