X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ریکھا نے ہریتک روشن کے گال پر تھپڑ کیوں مارا

ہریتھک روشن نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ایک سین کی شوٹنگ کے دوران بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ ریکھا نے ان کے گال پر زور کا تھپڑ مارا تھا ، جس پر وہ ہکا بکا رہ گئے تھے۔

’کوئی مل گیا‘ ہریتھک روشن کی ایک بلاک بسٹر فلم ہے، جس نے باکس آفس پر کروڑوں کا بزنس کیا تھا۔ اس فلم کو ہریتھک روشن کے والد اور ماضی کے خوبرو اداکار راکش روشن نےڈائریکٹ کیاتھا، ریکھا نے اس فلم میں ماں کا کردار ادا کیا تھا۔ جبکہ پریٹی زنٹا فلم کی مرکزی ہیروئن تھیں۔

اس فلم میں کئی جذباتی سین تھے ایسا ہی ایک سین آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہوگا ، جب ہریتھک روشن اپنے والد کے کمپیوٹر سے ایلینز کو سگنل بھیجتے ہیں۔ اس سین کی شوٹنگ کے دوران ہرتیھک روشن نے خودانکشاف کیاکہ اس سین کی شوٹنگ کرتے ہوئے وہ ایک کے بعد ایک غلطیاں کیے جارہے تھے۔

بھارتی میڈہا کے مطابق ایک انٹرویو میں ہریتھک نے کہا کہ وہ سیٹ پر پہنچے تو انہیں یہ معلوم ہوا کہ انہوں نے غلطی سے دوسرے سین کی تیاری کرلی تھی۔

اداکار نے بتایا کہ اس دن ہمیں وہ سین لازما شوٹ کرنا تھا، جس میں فلم میں میری ماں سونیا(ریکھا) میرا گال پیار سے تھپتھپاتی ہیں اور میں روتے ہوئے کہتا ہوں کہ میں دوسرے لوگوں کی طرح نارمل کیوں نہیں ہوں۔

یہ ایک مشکل سین تھا اور جب مجھے معلوم ہوا کہ اس سین کی شوٹنگ اسی دن ہے تو میں پریشان ہوگیا ۔ میں 45 منٹ تک اپنی گاڑی میں بیٹھ کر یہ سوچتا رہا کہ مجھے کیا کرنا چاہیے ۔ اس فلم کے ڈائریکٹر میرے والد تھے اور مجھے بخوبی علم تھا کہ وہ کسی بھی صورت شوٹنگ ملتوی نہیں کریں گے۔ اداکار نے یاد کرتے ہوئے کہا۔

ہریتھک نے مزید تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں خود کو ذہنی طور پر تیار کرنے کے بعد سین کی شوٹنگ کے لیے سیٹ پر پہنچا۔ سین شوٹ ہونے سے پہلے ریکھا جی آئیں اور انہوں نے مجھ سے کہا کہ سین میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے وہ مجھے گالوں پر تھپڑ ماریں گی اور میں اس کے لیے خود کو پہلے سے تیار کرلوں۔

میں نے اسے مذاق سمجھ کر ریکھاجی کی بات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا۔ لیکن سین اسٹارٹ ہوتے ہی ریکھا جی نے میرے گال پر زور کا تھپڑ مارا تو میں دنگ رہ گیا۔ میں اس منظر میں واقعی رو رہاتھا ۔ کیونکہ میرے تمام جذبات باہر نکل چکے تھے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.