بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل اپنی نئی ویب سیریز ’ہنٹر 2‘کی شوٹنگ کر کر رہے تھے کہ جب ایکشن سین فلماتے ہوئے ایک وزنی لکڑی ان کی پسلیوں پر لگ گئی جس سے انہیں شدید چوٹ آئی۔
ڈاکٹروں کو فوراً سیٹ پر بلایا گیا تاکہ ان کا معائنہ کیا جا سکے، اداکار کا ایکسرے بھی کیا گیا ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ ان کی پسلیوں پر گہری چوٹ آئی ہے، پنک وِلا کو اداکار کی ٹیم کے زرائع نے بتایا ہے کہ وہ شدید تکلیف میں ہیں اور فی الوقت شوٹنگ کو روک دیا گیا ہے۔
تاہم اداکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی ہے کہ وہ معمولی زخمی ہوئے ہیں اور جلد شوٹنگ پر واپس جائیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس ایمیزون مینی ٹی وی پر ریلیز کی جانے والی ویب سیریز ہنٹر میں سنیل شیٹھی نے نے اے سی پی وکرم کا کردار نبھایا تھا۔ یہ سیریز ممبئی کے انڈرورلڈ پر مبنی ہے جہاں وکرم مختلف چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں۔
اس ویب سیریز کے اگلے سیزن میں میں سنیل شیٹھی کے ساتھ ایشا دیول اور جیکی شراف بھی مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ راہل دیو، برکھا بشٹ، مہر آہوجا، کرنویر شرمااور دیگر اداکار بھی معاون کرداروں میں شامل ہیں۔
ہنٹر 2 کے علاوہ، سنیل شیٹھی مزید منصوبوں پر بھی کام کر رہے ہیں جن میں ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ شامل ہے جس میں وہ اکشے کمار کے ساتھ نظر آئیں گے۔