امیتابھ بچن نے نمرت کور کو خط میں کیا لکھا؟
خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے امیتابھ بچن کے بیٹے اداکار ابھیشیک بچن اور بہو اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی طلاق کی خبریں زیرِ گردش ہیں اور ابھیشیک بچن کا نام اداکارہ نمرت کور کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔
اس موقع پر اداکارہ نمرت کور کی تعریفوں سے بھرا ان کے نام لکھا گیا امیتابھ بچن کا پرانا خط منظرِ عام پر آ گیا ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی نمرت کور کی پوسٹ میں خط کے ساتھ ایک گلدستہ بھی موجود ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر نمرت کور نے 2022ء میں ایک پوسٹ شیئر کی تھی.
View this post on Instagram
مذکورہ پوسٹ میں انہوں نے امیتابھ بچن کی جانب سے انہیں لکھے گئے خط اور گلدستے کی تصویر شیئر کی تھی، اس خط میں امیتابھ بچن نے نمرت کور کو فلم ’دسویں‘ میں ان کی اداکاری کے لیے سراہا تھا۔
اداکارہ نے انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ 18 سال پہلے جب میں نے ممبئی شہر میں قدم رکھا، اس وقت یہ صرف ایک تصور تھا کہ مسٹر امیتابھ بچن مجھے میرے نام سے جانتے ہوں گے، ہماری ملاقات یاد کریں گے اور وہ ٹیلی ویژن کے ایک اشتہار پر میری تعریف کریں گے۔
انہوں نے لکھا کہ امیتابھ بچن برسوں بعد ایک نوٹ اور پھول بھیجیں گے، جس میں مجھے میری فلم پر سراہیں گے، یہ سب ایک خواب تھا، وہ خواب جو شاید میں نے خود بھی اپنے لیے کبھی نہیں دیکھا۔
واضح رہے کہ فلم دسویں 2022ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ابھیشیک بچن، نمرت کور اور یامی گوتم اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے۔