X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ناصر ادیب کے بیان پر ریما نے بھی خاموشی توڑ دی

پاکستان کی مشہور اداکارہ ریما خان نے معروف مصنف ناصر ادیب کی جانب سے خود سے متعلق دیے جانے والے بیان پر ردعمل دے دیا۔

چند روز قبل ناصر ادیب نے ایک نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلم کی کاسٹ کیلئے 2 اداکاراؤں کی ضرورت تھی، ریما خان کو دکھایا گیا، جو مجھے پسند نہیں آئی، ہم نے کوئی جواب نہیں دیا اور ریما کو فلم میں لینے سے انکار کر دیا۔

ناصر ادیب کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلا جس پر انہیں ناصرف صارفین بلکہ دیگر اداکاروں کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اب معروف مصنف کے بیان پر ریما خان نے بھی خاموشی توڑ دی ہے اور سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

ریما خان نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘اپنے آپ کو اشرف المخلوقات اس وقت کہیں جب آپ کے شر سے باقی مخلوق محفوظ ہو۔’

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہم پر بہت احسانات کیے ہیں اور سب سے بڑا احسان اس نے تین چیزوں کا اختیار اپنے پاس رکھا ہے، ایک زندگی اور موت، رزق اور تنگدستی اور تیسری عزت اور ذلت، اگر یہ اختیار انسان کے پاس ہوتا تو وہ اپنے سوا ہر ایک کو بےعزت کر دیتا، جو ہم دیکھتے بھی ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.