حال ہی میں برسوں بعد بھارت واپس لوٹنے والی خوبرو سابقہ اداکارہ ممتا کلکرنے نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالی ووڈ میں واپس نہیں آنا چاہتیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں بالی ووڈ کے لئے واپس نہیں آئی ہوں اور میں ایک اداکارہ کے طور پر واپسی کا ارادہ نہیں رکھتی‘۔
اداکارہ ممتا کلکرنی نے 25 سال بعد ممبئی واپس آنے اور وکی گوسوامی کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر واضح کیا کہ ان کا اب وکی گوسوامی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی منشیات کی دنیا سے کوئی تعلق ہے کیونکہ میں ان لوگوں سے کبھی نہیں ملی، ہاں! میں وجکی گوسوامی سے جڑی تھی میرا روحانی سفر 1996 میں شروع ہوا جب گرو میری زندگی میں آئے۔
سابقہ اداکارہ نے بتایا کہ وکی گوسوامی نے ان سے اس وقت رابطہ کیا جب وہ دبئی کی جیل میں تھے، ممتا نے کہا ’میں ان سالوں میں پوجا پاٹ اور دھیان تاپ سے جڑ گئی اور جب 2012 میں وکی جیل سے باہر آئے تب تک میری محبت یا شادی کی خواہش ختم ہوچکی تھی‘۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمارے درمیان کچھ بھی باقی نہیں تھا مگر میں نے ارادہ کرلیا تھا کہ جب تک وکی گوسوامی جیل سے باہر نہیں آجاتے میں بھارت واپس نہیں جاؤں گی، پھر وہ کینیا چلے گئے اور میں 2012 میں کمبھ کے میلے کیلئے ممبئی آگئی اور 10 دن بعد ہی واپس دبئی لوٹ گئی۔
ممتا کلکرنی نے کہا کہ انکی 2016 میں آخری مرتبہ وکی گوسوامی سے بات ہوئی جس کے بعد سے اب تک کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ اداکارہ 2016 سے 2024 تک ایک مرتبہ پھر اپنے روحانی سفر سے جڑ گئیں اور اپنے لئے ’تپسیا‘ کی۔
یاد رہے کہ ممتا کلکرنی سن 2000 میں بھارت سے غیر ملک منتقل ہوگئی تھیں جس کے بعد وہ 2012 اور پھر اب 2024 میں واپس بھارت آئی ہیں اور اس موقع پر وہ بےحد جذباتی ہوئیں۔
ممتا نے بالی ووڈ کے سپر اسٹارز سلمان خان اور شاہ رُخ خان کے ساتھ فلم کرن ارجن اور بازی میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور شہرت حاصل کی تھی۔