X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

اداکار ارباز خان سابقہ اہلیہ ملائیکہ کے ریسٹورینٹ پہنچ گئے، سوشل میڈیا میں تہلکہ مچ گیا

بالی وڈ اداکارہ و ماڈل ملائیکہ اروڑا کے نئے ریسٹورینٹ میں سابق شوہر ارباز خان خاندان کے ہمراہ لنچ کیلئے پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق ملائیکہ اروڑا نے حال ہی میں باندرہ شہر میں ایک نیا ریسٹورینٹ کھولا ہے جس کانام Scarlett House رکھا گیا ہے۔

گزشتہ روز ارباز خان کو ملائیکہ اروڑا کے نئے ریسٹورینٹ میں لنچ کیلئے خاندان کے ہمراہ دیکھا گیا جس کی ویڈیوزوائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں ارباز خان کو والد سلیم خان، سلمیٰ خان اور ہیلین سمیت ریسٹورینٹ میں جاتا دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا پر ملائیکہ کی اس لنچ ڈیٹ میں ارباز کی شوریٰ خان کے بغیر شرکت موضوع بحث ہے۔

ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مداح ارباز خان سے شوریٰ کی غیر موجودگی پر سوالات کررہے ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.