ابھیشیک کی ایشوریا کا دوپٹہ سنبھالے ویڈیو وائرل، طلاق کی افواہوں کی قلعی کھل گئی
بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک اور ایشوریاکی بیٹی آرادھیا بچن ’دھیروبھائی امبانی اسکول ‘میں زیر تعلیم ہیں، گزشتہ روز آرادھیا کے اسکول میں anuual day کی تقریب میں ابھیشیک ایشوریا سمیت اس کے دادا یعنی امیتابھ بچن نے ایک ساتھ شرکت کی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایونٹ کی ویڈیوز میں ابھیشیک، ایشوریا اور امیتابھ بچن کو اپنی گاڑی سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا، بعد ازاں تینوں ایک ساتھ ہی اسکول کے احاطے میں داخل ہوتے بھی دیکھے گئے۔
اس موقع پر ایشوریا نے بلیک کلر کے سوٹ کا انتخاب کیا جبکہ ابھیشیک بھی بلیک hoody کے ساتھ بلیک جینز پہنے دکھائی دیے، ایونٹ سے سامنے آنے والی تصاویر میں سے ایک میں ایشوریا کو اپنے سسر امیتابھ بچن کو سنبھالے تو دوسری جانب ابھیشیک کو ایشوریا کا دوپٹہ اٹھائے دیکھا گیا۔
ابھیشیک ایشوریا کے درمیان طلاق کی افواہیں
واضح رہے کہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں دونوں شخصیات کی علیحدہ علیحدہ شرکت کے بعد سے دونوں میں ایک بار پھر طلاق کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔
ایشوریا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر آرادھیا کی 13ویں سالگرہ کی تقریب کی تصاویر شیئر کی تھیں تاہم ان تصاویر میں بھی ابھیشیک موجود نہیں تھے۔
دوسری جانب ابھیشیک سے متعلق خبریں زیرِ گردش ہیں کہ وہ اداکارہ نمرت کور کے ساتھ رومانوی تعلقات میں ہیں جبکہ ایشوریا رائے سے ان کی علیحدگی ہو گئی ہے تاہم نمرت کور دو ٹوک الفاظ میں ابھیشیک بچن کے ساتھ کسی قسم کے تعلق کی تردید کر چکی ہیں۔