مناہل ملک نے اکتوبر 2024 کے اختتام پر سوشل میڈیا کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ نامناسب جعلی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان کی کردارکشی کی جا رہی ہے، جس وجہ سے وہ سوشل میڈیا کو چھوڑ رہی ہیں۔
انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ وہ لوگوں کے رویوں سے تنگ آ چکی ہیں اور اندر سے مر چکی ہیں، اس لیے وہ مجبور ہوکر مداحوں سے دور ہو رہی ہیں۔
سوشل میڈیا چھوڑنے کے اعلان سے قبل مناہل ملک نے انٹرویوز میں بتایا تھا کہ مبینہ فحش ویڈیوز لیک ہونے کے بعد انہوں نے دو بار خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی۔
مناہل ملک نے بتایا تھا کہ وائرل ہونے والی نامناسب ویڈیوز ان کی نہیں، وہ جعلی ہیں، انہیں ایڈٹ کرکے پھیلایا جا رہا ہے۔
ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مناہل ملک کا نام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کئی دن تک ٹاپ ٹرینڈ رہا تھا، جس کے بعد انہوں نے اکتوبر کے اختتام پر سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا۔
لیکن اب دو ماہ بعد ہی انہوں نے سوشل میڈیا پر واپسی کرتے ہوئے متعدد ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ مناہل ملک نے سوشل میڈیا پر واپسی کرتے ہوئے اپنی پہلی سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کی پوسٹ بھی ڈیلیٹ کردی۔