بھارتی میڈیا کے مطابق انکے خاندان کا کہنا ہے کہ وہ مسائل کا شکار تھیں۔
مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی سمرن سنگھ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کی شام گروگرام کے اپنے کرائے کے اپارٹمنٹ میں خودکشی کی۔
تاہم انکی رہائش گاہ سے کوئی خود کشی سے قبل لکھی گئی تحریر نہیں ملی، نہ ہی انکے خاندان نے کسی کے بھی خلاف کوئی شکایت داخل کی ہے۔
انکے خاندان کا کہنا ہے کہ انھیں کچھ عرصے سے ذائی مسائل کا سامنا تھا جس کی وجہ سے وہ اس افسوس صورتحال اقدام پر مجبور ہوئیں۔
پولیس کے مطابق، سمرن کے ساتھ رہنے والے ایک دوست نے اپارٹمنٹ میں اس کی بے ہوشی کا بتاتے ہوئے حکام کو اطلاع دی۔ جب پولیس پہنچی تو انہوں نے دروازہ اندر سے بند پایا۔ سمرن کو فوراً پارک اسپتال لے جایا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے پہنچتے ہی انہیں مردہ قرار دے دیا۔
سمرن کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا، باڈی سوگوار خاندان کے حوالے کردی گئی۔ تفتیش کار ان کی موت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔