ایکشن، تھرل، رومانس سے بھرپور فلمیں کرنے والے سلمان خان کی تمام فلمیں بھارت اور دنیا بھر میں کامیاب ثابت ہوئیں۔ اپنے دبنگ انداز کی وجہ سے انہیں انڈسٹری کا ’بھائی جان‘ بھی کہا جاتا ہے اور سب ان کی رحم دلی کی بےحد تعریف کرتے ہیں۔
کئی نئے چہروں نئے اداکاروں کو بالی ووڈ انڈسٹری میں متعارف کروانے والے بھی سلمان ہی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے انڈسٹری میں بھی بہت چاہنے والے ہیں۔
سلمان خان 59 برس کے ہوگئے ہیں تاہم ان کی فٹنس اور فیزیک سے وہ آج بھی نوجوان نظر آتے ہیں اور فلموں میں ہیرو کا کردار نبھاتے ہیں، مداح سوشل میڈیا پر دبنگ خان کی سالگرہ پر مبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
سلمان خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کی اگلی فلم کا پوسٹر جاری کیا گیا ہے ان کی فلم ’سکندر‘ 2025ء میں عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔
ان کی ہٹ فلموں میں ٹائیگر 3، ٹائیگر زندہ ہے، وانٹڈ، رادھے، دبنگ، باڈی گارڈ، نو اینٹری اور دیگر شامل ہیں۔