X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ڈیلاس میں شو چھوڑ کر کیوں گئی؟ ہانیہ عامر نے بتادیا

پاکستان کی خوبصورت اور معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے امریکی شہر ڈیلاس میں شو چھوڑ کر جانے کی وجہ بتادی۔

ڈیلاس میں ہونے والے نا خوشگوار واقعے کے حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اداکارہ نے بتایا کہ وہ میٹ اینڈ گریٹ کے سلسلے میں ساتھی اداکار فہد مصفطیٰ کے ساتھ موجود تھیں کہ اس دوران پروگرام کے آرگنائزر نے ان کے منیجر کے ساتھ بد تمیزی کی۔

2016ء میں فلم جانان میں نمایاں کردار ادا کرنے والی ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ شو بہت اچھے انداز میں جاری تھا، میں مداحوں کے ساتھ تصاویر لے رہی تھی، جب واپس اپنی نشست پر پہنچی تو مجھے پتہ چلا کہ ایک پروگرام آرگنائزر نے میری منیجر سے غیر شائستہ انداز میں بات کی۔

ہانیہ عامر کے مطابق اس کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا ،خیر میں فہد کی تعریف کروں گی وہ اچھا انسان ہے، انہیں جب معلوم ہوا کہ ایسا کچھ ہوا ہے تو انہوں نے بھی میری منیجر سے بات چیت کی اور معاملے سے متعلق پوچھا۔


اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ بعد میں ہم نے سوچا کیوں نا مداحوں کے ساتھ اسٹیج کے پیچھے جا کر کچھ تصاویر لے لی جائیں، اس موقع پر اس آرگنائزر نے ہمارے نام پکارے اور کہا آپ لوگ چلے جائیں، ہمیں اس صورتحال میں پروموٹر عارف خان نے نکالا اور ہوٹل تک پہنچایا تاکہ صورتحال مزید خراب نہ ہو۔

ہانیہ عامر نے کہا کہ سب سے پہلے میں یہ کہنا چاہوں گی کہ آپ کی پوزیشن بڑی ہو یا چھوٹی آپ کو کسی کی بے عزتی کا حق حاصل نہیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ آخر میں یہ کہوں گی کہ میں ان لوگوں سے معافی مانگنا چاہوں گی جو وہاں آئے تھے، مجھے آپ سب سے پیار ہے ، یہ تقریب اِس انداز میں ختم نہیں ہونی چاہیے تھی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.