اسما عباس کے بیٹے احمد عباس کا نکاح 24 دسمبر کو ہوا تھا جب کہ ان کے ولیمے کی تقریب 27 دسمبر کو ہوئی، جس میں متعدد شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں اسما عباس نے بھی خوب ڈانس کیا اور ان کی ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
بھائی احمد عباس کی شادی پر زارا نور عباس بھی پیش پیش دکھائی دیں اور ان کی جانب سے بھی متعدد بھارتی گانوں پر رقص کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
اسما اور زارا نور عباس کو شادی میں شریک مہمانوں کے سامنے مختلف بھارتی گانوں پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
دونوں اداکاراؤں کی جانب سے ڈانس کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
بعض صارفین نے اسما عباس اور زارا نور عباس پر الزام لگایا کہ وہ دلہن کو سامنے آنے ہی نہیں دے رہیں، دلہن کی جگہ خود ہر جگہ آگے آگے آ رہی ہیں اور نہ ہی وہ دلہے کو کیمرے پر زیادہ دکھا رہی ہیں۔
دونوں کی نکاح، مہندی اور مایوں کی تقریب میں ڈانس کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔