X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

سلمان خان اور ایشوریا رائے میں جھگڑے کی دلچسپ کہانی

بالی وڈ اسٹار سلمان خان اور خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے کی ہنگامہ خیز محبت کی کہانی یقیناً سبھی جانتے ہیں۔ سابق جوڑے کو 1999 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کے سیٹ پر ایک دوسرے سے پیار ہوگیا تھا۔

انڈین میڈیا کے مطابق سلمان خان اور ایشوریا رائے کا 2002 میں بدصورت بریک اپ ہوگیا اور کئی تنازعات نے ان کے تعلقات کو خراب کر دیا۔ تاہم، کیا آپ جانتے ہیں کہ سلمان خان نے ایک بار جھگڑے کے دوران ایشوریا رائے کو عمارت سے چھلانگ لگانے کی دھمکی دی تھی؟

’بالی وڈ شادی‘ ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سلمان خان اور ایشوریا رائے کے درمیان 2001 میں ایک لڑائی ہوئی تھی۔ یہ سب اُس وقت شروع ہوا جب اداکارہ نے اداکار کو اپنے گورکھ ہل ٹاور کے گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی تھی۔

سلمان خان نے دروازے پر دستک دی اور نہ کھولنے پر عمارت کی 17ویں منزل سے چھلانگ لگا کر جان دینے کی دھمکی دی تھی۔ دونوں میں جھگڑا اُس وقت ختم ہوا جب اداکارہ نے رات 3 بجے گھر کا دروازہ کھول کر فلم اسٹار کو اندر آنے کی اجازت دی۔

اداکار نے پرانے انٹرویو میں اس واقعے کے بارے میں بھی بات کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر کسی رشتے میں لڑائی جھگڑا نہ ہو تو اس میں محبت بھی نہیں ہوتی۔

دوسری جانب، ایشوریا رائے نے تعلقات کے خاتمے کی وجہ اس واقعے کو قرار دیا تھا۔ بعد ازاں، اداکارہ نے 2007 میں ابھیشیک بچن سے شادی کی اور جوڑے کی ایک بیٹی آرادھیا بچن ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.