شوبز کی خبریں
رونالڈو کا ماورا حسین کیلئے نئے سال کا پیغام
پاکستانی معروف اداکارہ ماورا حسین نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا ہے کہ پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے بھی انہیں نئے سال کی مبارک باد دی ہے۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا میسیج دیکھا جا سکتا ہے۔
میسیج میں کرسٹیانو رونالڈو نے ماورہ حسین کو نئے سال 2025ء کی آمد پر مبارک باد دی ہے۔
اداکارہ ماورا حسین نے اس اسکرین شاٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’سال بن گیا ہے۔‘
انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماورہ نے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو ٹیگ بھی کیا ہے۔