X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

آریان خان منشیات کیس سے متعلق ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے منشیات کیس میں تحقیقاتی افسر نے 25 کروڑ رشوت اور چیٹ لیکس معاملات پر لب کشائی کی ہے۔

2021 میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو مبینہ بین الاقوامی منشیات کے ریکٹ کی تحقیقات کے حصے کے طور پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت تحقیقات کی قیادت نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کررہے تھے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں وانکھیڑے نے اپنے خلاف مبینہ مہم، شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی لیک شدہ چیٹس اور آریان کو رہا کرنے کے لیے رشوت مانگنے کے الزامات کے بارے میں بات کی ہے۔

سمیر وانکھیڑے سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا انھیں میڈیا نے اس لیے نشانہ بنایا کیونکہ اس نے ایک سپر اسٹار کے بیٹے کو گرفتار کیا تھا تو انھوں نے جواب دیا کہ ’’میں یہ نہیں کہوں گا کہ مجھے نشانہ بنایا گیا، لیکن میں یہ کہوں گا کہ میں سب سے خوش قسمت شخص رہا ہوں۔ کوئی کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو، سب کو یکساں اصولوں کا سامنا کرنا چاہیے۔ مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے، موقع ملا تو میں پھر بھی ایسا ہی کروں گا۔‘‘

جب وانکھیڑے سے شاہ رخ خان کی چیٹ کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ انھوں نے آریان کے خلاف کیس کو ختم کرنے کی درخواست کی تھی تو انھوں نے عدالت میں جمع کرائے گئے حلف نامے کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر براہ راست تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ تاہم انھوں نے واضح کیا کہ انھوں نے چیٹ کو لیک نہیں کیا۔

وانکھیڑے نے کہا کہ ’’میں اتنا کمزور نہیں ہوں کہ چیزوں کو لیک کروں۔‘‘

سمیر وانکھیڑے نے آریان کو رہا کرنے کےلیے 25 کروڑ روپے رشوت لینے کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اسے کبھی رہا نہیں کیا۔ حقیقت میں، میں نے اسے پکڑا۔ کیس عدالت میں ہے اور مجھے اپنے ملک کی عدلیہ پر بھروسہ ہے۔

یاد رہے کہ آریان خان نے ضمانت ملنے سے پہلے 25 دن جیل میں گزارے اور بعد میں اسے تمام الزامات سے بری کردیا گیا تھا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.