شوبز کی خبریں

یاسر حسین اپنے انتقال کی خبر پر سخت برہم

پاکستانی اداکار، مصنف اور ہدایتکار یاسر حسین سوشل میڈیا پر اپنے انتقال کی جھوٹی خبر دیکھ کر آگ بگولہ ہوگئے۔

یاسر حسین پاکستان کی مشہور شخصیت ہیں، انہوں نے اپنی پہلی ہٹ فیچر فلم کراچی سے لاہور کے ذریعے شہرت حاصل کی، انہوں نے کوئل اور ایک تھی لیلیٰ کی ہدایت کاری کی جسے ان کے مداحوں نے سراہاں ہے۔

حال ہی میں ایک سوشل میڈیا صارف نے یاسر حسین کی تصویر کے ساتھ غلط تھمب نیلز بنا کر پوسٹ کردیا جسے دیکھ کر صارفین سمیت اداکار خود بھی پریشان ہوگئے۔

یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی ہے جس میں ان کے ہی انتقال کی خبر کا اسکرین دیکھا جاسکتا ہے، خبر کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ اقرا عزیز کے شوہر کا انتقال ہو گیا ہے۔

اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے یاسر حسین نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور لکھا کہ’یہ خبر جس نے بھی لگائی ہے اسے اگلی خبر اپنی والدہ کے بیوہ ہونے کی بھی لگانی چاہیے’۔

 

Related Articles

Back to top button