شوبز کی خبریں

کینسر نے کیریئر کو کس طرح متاثر کیا؟ حنا خان نے بتادیا

کینسر سے زندگی کی جنگ لڑنے والی بھارتی اداکارہ حنا خان نے موذی مرض کے سبب کیرئیر پر مرتب ہونے والے اثرات پر روشنی ڈال دی۔

یاد رہے کہ حنا خان ان دنوں اسٹیج 3 بریسٹ کینسر سے زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے انکشاف کیا کہ کینسر کی تشخیص نے میرے کام پر گہرا اثر ڈالا ہے اور مجھے خراب صحت کے باعث 2 پروجیکٹس سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

حنا خان کے مطابق کچھ پروجیکٹس تھے جن پر میں کام شروع کرنے والی تھی، لیکن باہمی مشورے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ یہ ایسی چیز نہیں ہے جو 2 یا 3 ماہ ٹھیک ہو جائے اس میں وقت لگ سکتا ہے جبکہ لوگوں کے پاس ڈیڈ لائنز ہوتی ہیں اس لیے مجھے اُن پراجیکٹس سے انکار کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن میرے لیے اس وقت اپنی صحت کو ترجیح دینا ضروری تھا۔

Related Articles

Back to top button