شوبز کی خبریں

صبا قمر کی بولڈ فوٹوشوٹ کی ویڈیوز وائرل، مداحوں کی شدید تنقید

مقبول اداکارہ صبا قمر کے بولڈ فوٹوشوٹ کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

صبا قمر نے کچھ عرصہ قبل فیشن میگزین کے لیے فوٹوشوٹ کروایا، جس میں انہیں بولڈ لباس میں ادائیں دکھاتے دیکھا گیا۔

صبا قمر نے دسمبر 2024 میں فیشن میگزین کے لیے فوٹوشوٹ کرایا تھا، جس کی ویڈیوز اور تصاویر اب وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ کی جانب سے فیشن میگزین کے لیے کرائے گئے فوٹوشوٹ کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جہاں صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز پر زیادہ تر صارفین نے تنقید کرتے ہوئے انہیں بولڈ لباس میں ادائیں دکھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے جہاں ان کے لباس کو نامناسب قرار دیا، وہیں مداحوں نے لکھا کہ صبا قمر اچھی اداکارہ ہوتی تھیں لیکن وہ بھی نامناسب لباس پہننے لگی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے صبا قمر کی ویڈیو پر ان کے لیے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے استغفار بھی کیا اور انہیں مسلمان ہونے کے طعنے بھی دیے۔

بعض مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے پاکستان کے برے حالات کا ذمہ دار بھی اداکارہ اور ان جیسی دوسری اداکاراؤں کو قرار دیا۔

کچھ لوگوں نے اداکارہ کو خدا کا خوف کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ پہلے ہی ملک پر عذاب آئے ہوئے ہیں۔

جہاں سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو بولڈ لباس پر آڑے ہاتھوں لیا، وہیں کچھ افراد نے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس طرح کا لباس کب ڈراموں میں پہنیں گی؟

 

Related Articles

Back to top button