X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

مشہور گلوکار اچانک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

جنوبی کوریا کے معروف گلوکار وی سنگ دارالحکومت سیئول میں چل بسے۔

کورین میڈیا کے مطابق 43 سالہ گلوکار کے گھر سے ایمرجنسی کال موصول ہونے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیم جب موقع پر پہنچی تو وہ پہلے ہی دنیا سے رخصت ہو چکے تھے۔

پولیس نے وی سنگ کی موت کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

دوسری جانب گلوکار کی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ وی سنگ کو گھر میں دل کا دورہ پڑا جو ان کی موت کا سبب بنا۔

ایجنسی نے مزید کہا کہ ان کا انتقال خاندان، دوستوں اور انڈسٹری کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

ادھر کورین میوزک انڈسٹری کے ایک اور نامور گلوکار کانگ چانگ مو (کے سی ایم) نے 15 مارچ کو شیڈول اپنا کنسرٹ منسوخ کر دیا جس میں وی سنگ کے ساتھ ان کی مشترکہ پرفارمنس ہونی تھی۔

واضح رہے کہ وی سنگ نہ صرف ایک گلوکار بلکہ گیت نگار، ڈانسر اور تھیٹر اداکار بھی تھے، انہوں نے اپنے کئی مشہور گانوں کی دھنیں اور بول خود تحریر کیے تھے، جنہوں نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.