X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

معروف اداکارہ حادثے میں شدید زخمی، حالت خطرے سے باہر

1989 کی مشہوربالی وڈ فلم’ میں نے پیار کیا ‘ کی اداکارہ بھاگیہ شری پکل بال کھیلتے ہوئے شدید زخمی ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پکل بال کھیلنے کے دوران 54 سالہ اداکارہ بھاگیہ شری ماتھے پر بال لگنے سے زخمی ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ پکل بال کھیلتے وقت اداکارہ کے ماتھے پر گہری چوٹ لگی جس کے نتیجے میں انھیں فوری اسپتال لے جایا گیا جہاں انھیں 13 ٹانکے لگائے گئے۔

سوشل میڈیا پر بھاگیہ شری کی اسپتال سے لی گئی تصاویر بھی پوسٹ کی گئی ہیں، جن میں سے ایک میں انھیں میڈیکل ٹریٹمنٹ لیتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں ان کے سر پر پٹی بندھی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ بھاگیہ شری نے فلم ’میں نے پیار کیا‘ میں دبنگ اسٹار سلمان خان کے ساتھ اپنی شاندار اداکاری کی بدولت شہرت حاصل کی تھی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.