X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

نعمان اعجاز نے سب کے سامنے ساتھی اداکار کو تھپڑ کیوں مارا؟

نعمان اعجاز ایک سینیئر اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ نرم دل شخصیت کے مالک بھی ہیں لیکن اُن سے جڑے ایک واقعے نے سب کو حیران کردیا۔

اداکار رائید محمد عالم نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کا واقعہ سنایا جس میں انھیں سینیئر اداکار نعمان اعجاز کے ساتھ سین کرنا تھا۔

رائید عالم کے بقول وہ سینیئر اداکاروں کے سامنے گھبراہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں اور ایسا ہی نعمان اعجاز کے سامنے بھی ہوا۔

ادکار رائید نے مزید بتایا کہ اُس سین میں مجھے رونا تھا لیکن بار بار کے ری ٹیک کے بعد بھی مجھے رونا نہیں آ رہا تھا۔ جس پر میں نے سینیئر اداکار نعمان اعجاز سے کہا کہ میرے آنسو نہیں نکل پا رہے ہیں تو میں کس طرح سین کروں۔

رائید عالم نے مزید بتایا کہ نعمان اعجاز نے مجھے اپنے پاس بلایا اور زور دار تھپڑ رسید کیا جس سے میں رو پڑا تھا۔

نعمان اعجاز نے سیٹ پر بآواز بلند کہا کہ آنسو آگئے ہیں اب لڑکا سین درست کرے گا۔ اداکار رائید عالم نے کہا کہ اس کے بعد میں نے پہلے ہی ٹیک میں وہ سین کرلیا تھا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.