X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

برطانوی پارلیمنٹ نے ہانیہ عامر کو ایوارڈ سے نواز دیا

برطانوی پارلیمنٹ نےمقبول اداکارہ ہانیہ عامر کو ایوارڈ سے نواز دیا، ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ’اسٹار آف پاکستان‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ہانیہ عامر کو ایوارڈ دینے کی تقریب پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ افضل خان نے منعقد کی جو کہ جوبلی روم میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سمیت دیگر ارکان پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔

ایوارڈز دینے کی تقریب کے دوران برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے ہانیہ عامر سے ملاقات بھی کی اور ساتھ ہی انہیں بتایا کہ وہ ان کے بڑے مداح ہیں۔

اداکارہ نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد پارلیمنٹ کے باہر ویڈیوز اور تصاویر بھی بنوائیں اور ان کی جانب سے ایوارڈز تقریب کے دوران ارکان پارلیمنٹ سے خوش مزاجی کے ساتھ ملاقاتیں کرنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں۔

ہانیہ عامر کو ایوارڈ دیے جانے سے قبل فروری 2025 میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

ان سے قبل زشتہ برس برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔

ماہرہ خان کو نومبر 2024 جب کہ فہد مصطفیٰ کو دسمبر 2024 میں ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.