X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

نادیہ خان نے بیٹی کی شادی سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کی شادی سے متعلق ایک اہم فیصلہ کرلیا۔

نادیہ خان کو سالوں سے ٹی وی اسکرینز پر اپنی بہترین میزبانی اور اداکاری کے لیے جانا جاتا ہے، ان کی پہلی شادی ایک تلخ تجربہ ثابت ہوئی، جس کے بارے میں وہ متعدد بار میڈیا پر کھل کر بات کر چکی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی سالوں تک ایک ناکام شادی میں مشکلات کا سامنا کیا اور بالآخر علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

حال ہی میں نادیہ خان نے نجی ٹی وی کے رمضان اسپیشل پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی بیٹی کی شادی سے متعلق گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ فی الحال اپنی بیٹی کی شادی کے بارے میں کوئی جلد بازی نہیں کرنا چاہتیں، حالانکہ ان کے شوہر فیصل اکثر اس پر سوچتے ہیں۔

نادیہ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی بیٹی کو زندگی کے ہر موقع سے فائدہ اٹھانے کا پورا وقت دینا چاہتی ہوں، میں نہیں چاہتی کہ وہ میری طرح اپنی زندگی کے اوائل میں شادی کر لے اور بعد میں پچھتائے، جب اللّٰہ نے اس کے نصیب میں کوئی ساتھی لکھا ہوگا تو وہ خود ہی مل جائے گا۔

نادیہ خان نے مزید کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو جلدی شادی کے چکر میں نہیں ڈالنا چاہتیں، بلکہ چاہتی ہیں کہ وہ اپنی تعلیم اور کیریئر پر توجہ دے، انہوں نے کہا کہ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے بیٹی کے مستقبل کے لیے دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی بیٹی کے لیے اللّٰہ تعالیٰ سے بہترین کی دعا کرتی ہوں اور یقین رکھتی ہوں کہ جب نصیب میں کوئی ساتھی لکھا ہوگا تو اللّٰہ خود بہترین وقت پر سب کچھ بہتر بنا دے گا۔

نادیہ خان کے اس حقیقت پسندانہ بیان نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں، لوگوں نے سوشل میڈیا پر ان کے فیصلے کو سراہا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.