پاکستانی اداکارہ حنا الطاف کی کلائی پر موجود ’ٹیٹو ‘ سے پہلی مرتبہ پردہ اٹھا دیا گیا ہے
لاہور (بول نیوز اردو آن لائن ) پاکستان کے معروف ڈرامہ سیریل ’ اڈاری ‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ حنا الطاف کی کلائی پر ایک ’ٹیٹو ‘ بنا ہواہے جس کا ایک مطلب تھا تاہم اداکارہ نے اسے اب خود ہی حل کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق مزد پتہ چلا ہے کہ حنا الطاف نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ میں نے گھریلو دباؤ اور والدہ کے انتہائی سخت اور تشدد آمیز رویے کی بدولت 21 برس کی عمر میں اپنا گھر چھوڑ دیا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ لوگ میرے ہاتھ میں لگی عالم کی مہر کو سمجھتے ہیں کہ وہ میرے بوائے فرینڈ کا نام ہے، جب کہ میں سمجھتی ہوں یہ اس شخص کا نام ہے جس نے مجھے زندگی کی پہچان کروائی اور میں سمجھتی ہوں کہ جب زندگی ہے ہی چھوٹی تو پھر میں کس صورت سمجھوتا کروں۔حنا نے بتایاانہی وجوہات کی بنا پر میں نے 21 برس کی عمر میں گھر چھوڑ دیا بغیر یہ سوچے کہ لوگ کیا کہیں گے، میرے والد خفا رہے لیکن میں نے اس وقت کوئی بدتمیزی نہیں کی بلکہ خاموشی اختیار کی۔