لاہور( این این آئی) پاکستان کی مشہور اداکارہ صباء قمر نے کہا کہ میں نے کبھی بھی اپنے ماضی کو فراموش نہیں کیا اور مجھ کو آج بھی اپنے ماضی کا کٹھن اور مشکل دور یاد ہے، تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں صبا قمر کا کہنا تھا کہ میں نے بھرپور محنت کی اور خدا کی ذات نے مجھے اس کا پھل بھی دیا لیکن اس کے باوجود میری زندگی میں کبھی غرور اورتکبر نہیں آیا۔
صباء قمر نے مزید کہا کہ شادی کرنا میرا ذاتی فیصلہ ہے اور بہت جلد میں پرستاروں کو اس کی خوشخبری دے دوں گی۔ شادی کوئی چھپانے والی چیز نہیں اور اس کا ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کیا جانا چاہیے۔ شادی سے کسی فنکار کی عزت اور مقبولیت کم نہیں ہوتی بلکہ اس کی عزت میں اضافہ ہوتا ہے۔