بالی ووڈ باربی ڈال اداکارہ کترینہ کیف امور خانہ داری میں بھی ماہر نکلیں
ممبئی (سی پی پی) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف جن کو بالی ووڈ کی باربی ڈال بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ امور خانہ داری اور سلائی کڑھائی میں بھی وہ ماہر ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید پتا چلا ہے کہ اداکار ورون دھون اور انوشکا شرما نے اپنی آنے والی فلم” سوئی دھاگا“ کی دلچسپ اور انوکھے انداز میں تشہیر کرتے ہوئے بالی ووڈ کے تمام اداکاروں کو سوئی میں دھاگا پرونے کا چیلنج دیا ہے جسے بالی ووڈ کی باربی ڈال کترینہ کیف نے نہ صرف قبول کرتے ہوئے بڑی مہارت سے فوراََ سوئی میں دھاگا ڈال کر دکھایا، بلکہ قمیض کی سلائی بھی کر ڈالی۔ اپنی پسندیدہ اداکارہ کو مہارت کے ساتھ سوئی میں دھاگا ڈالتے ہوئے اور سلائی کرتے دیکھ کر لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا اورانہیں ہر کام میں ماہر ملٹی ٹیلنٹڈ اداکارہ قراردے دیا۔
#KatrinaKaif does the #suidhaagachallenge finally thank u kat see how she does pic.twitter.com/Jq4by3gjhC
— Varun MAUJI Dhawan (@Varun_dvn) September 26, 2018
خیال رہے کہ ورون اور انوشکا کے اس چیلنج کو اکشے کمار، شاہ رخ خان، سلمان خان، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ سمیت متعدداداکاروں نے قبول کرتے ہوئے ویڈیوز شیئر کی ہیں، دلچسپ بات یہ ہے باقی اداکارتو اس چیلنج کو پورا کرنے میں کامیاب ہوگئے مگر اکشے کمار کو سوئی میں دھاگا ڈالنے میں نانی یاد آگئی۔