X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ہالی ووڈ میں کامیڈین کو زیادہ مقام اور رتبہ دیا جاتا ہے، گووندا

ممبئی(سی پی پی) بالی ووڈ کے مشہور اداکار گووندا نے کہا کہ کامیاب فلموں کے باوجود فلم انڈسٹری اور ایوارڈ شوز میں کامیڈی اداکار کی چھاپ لگنے کی وجہ سے نہ صرف ان کے عزت و وقار اور فنی مہارت میں کمی آئی بلکہ ان کو دوسرے اداکاروں کی نسبت کم معاوضہ بھی دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پتا چلا ہے کہ اداکار گووندا نے کہا ہے کہ بہت سی کامیاب فلموں کے باوجود فلم انڈسٹری اور ایوارڈ شوز میں کامیڈی اداکار کی چھاپ لگنے کی وجہ سے ان کو فائدے کی بجائے نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جو اداکار کامیڈی اداکاری کرتے ہیں انہیں بالی ووڈ میں وہ عزت و احترام نہیں دیا جاتا جو ہالی وڈ میں مجھ جیسے اداکاروں کو حاصل ہوتاہے، ہالی ووڈ یا آسکرز ایوارڈ میں کامیڈی اداکاروں کو عزت دی جاتی ہے، ہالی وڈ کامیڈی اداکار چارلی چیپلن کو لیجنڈ کہا جاتا ہے۔ گووندا کی فلم ’’فرائے ڈے‘‘ 12 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.