شوبز کی خبریں
مجھے ہر بار ہی پہلی نظر میں پیار ہوجاتا ہے: سلمان خان
ممبئی(آن لائن) بالی وڈ کے مشہور اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ انہیں ہر دفعہ پہلی نظر میں ہی پیار ہوجاتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پتا چلا ہے کہ اداکار سلمان خان نے پہلی نظر میں پیار کے تصور پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلی نظر کے پیار پر یقین رکھتے ہیں لہذا ان کے ساتھ ہر دفعہ یہی ہوتا ہے اور یہ کہ وہ پھر بھی شادی کے لئے تیار نہیں ہیں۔