شوبز کی خبریں
100 کڑور ہرجانے کا دعویٰ
عدالت میں علی ظفر کے وکیل رانا انتظار حسین نے دلائل دئیےکہ میشا شفیع نے سستی شہرت کے لئیے جنسی ہراسگی کا علی ظفر پرجھوٹا الزام لگایا تھا۔لیکن اسے ثابت نہ کر سکی ۔ گلوکار علی ظفر نے دعویٰ میں مزید کہا ہے کہ گلوکارہ نے عزت کا ناجائز فائدہ اٹھاکر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی تھی جس میں وہ ناکام ہو گئی ہیں ۔علی کے وکیل کا کہنا تھا کہ میشا شفیع کے جھوٹے الزامات کے نتیجے میں علی ظفر کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔جبکہ گلوکارہ نے ابھی تک معافی بھی نہیں مانگی ۔ گلوکار کی جانب سے دائر کیے گئے ہتک عزت کے دعویٰ میں اسدعا کی گئی کہ میشا شفیع کے خلاف 100 کڑور روپے ہرجانے کی ڈگری جاری کی جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد گلوکارہ میشا شفیع کو 5 جولائی کو طلب کر لیا۔