X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ماہرہ خان گزرا ماضی کو یاد کرکے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان لاس اینجلس میں گزارے گئے دنوں یاد کرکے جذباتی ہوگئیں۔

اداکارہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جلوے دکھائے ہیں اور خوب داد سمیٹی ہے۔
تاہم ماہرہ کو یہ مقبولیت اتنی آسانی سے نہیں ملی بلکہ انہوں نے یہ سب حاصل کرنے کے لیے کافی جدوجہد کی ہے۔

فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے ماہرہ خان نے عام لوگوں کی طرح لاس اینجلس میں قیام کے دوران اپنی تعلیم کا خرچہ پورا کرنے کے لیے ملازمت کی۔ ماہرہ خان نے لاس اینجلس کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے ماضی میں گزارے گئے دنوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا اس جگہ جاتے ہوئے بہت عجیب احساس ہورہا ہے جہاں ایک وقت میں آپ کی زندگی گزررہی تھی۔

ماہرہ خان نے کہا کہ وہ بس اسٹینڈ جہاں بیٹھ کر آپ بس کا انتظار کرتے تھے، وہ گلیاں جہاں آپ چلے تھے، وہ جگہ جہاں آپ نے پہلی نوکری کی تھی، وہ دکانیں جنہیں دیکھ کر آپ سوچتے تھے کہ کیا آپ کا چیک آپ کو وہ لباس دلا سکتا ہے۔ لاس اینجلس ہمیشہ میرے خوابوں کا شہر رہے گا، لاس اینجلس مجھے تم سے پیار ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.