اداکارہ میرا کی فلم’’باجی‘‘ نے ریلیز کے 4 دنوں میں 3 کروڑ سے زائد کمالیے۔
اداکارہ میرا، عثمان خالد بٹ، ماڈل آمنہ الیاس اور اداکار محسن کی فلم ’’باجی‘‘ نے ریلیز کے 4 دنوں میں 33 ملین تقریباً ساڑھے تین کروڑ کمالیے۔
اداکارہ میرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کا 4 دنوں کا بزنس شیئر کراتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ 28 جون کو ریلیز ہونے والی فلم ’’باجی‘‘ شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔
اس فلم کو اداکارہ میرا کی فلموں میں واپسی قرار دیا جارہا تھا۔ فلم میں میرا بہترین پرفارمنس دینے کے ساتھ بہت خوبصورت بھی نظر آئی ہیں۔
واضح رہے کہ ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ میرا نے فلم میں اپنے کردار سے متعلق بتاتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ہمیشہ چیلنج سے بھرپور کردار کرنے کو ترجیح دی ہے اور فلم’’باجی‘‘ نے مجھے اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کا موقع دیا ہے۔