X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

کئی دن کی خاموشی کے بعد اقرا عزیز اور یاسر حسین کا لوگوں کی تنقید پر ردعمل کا اظہار

لکس اسٹائل ایوارڈ میں یاسر حسین نے پوری دنیا کے سامنے اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش کی اور اداکارہ کے اقرار پر انگوٹھی پہنا کر منگنی بھی کرلی۔

یاسر حسین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ‘اقرا نے جب آج دو ایوارڈز جیتے تو میں نے سوچا کہ یہی موقع ہے تیسرا ایوارڈ بھی جیتنے کا’ جس کے بعد وہ اپنے گھٹنوں پر بیٹھ گئے۔

بعدازاں یاسر حسین نے اقرا کو انگوٹھی پہنائی اور ان کے بوسے لیے تاہم سوشل میڈیا پر یاسر کی اس حرکت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اب کئی دن کی خاموشی کے بعد اقرا عزیز اور یاسر حسین نے لوگوں کی تنقید پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں منگنی کی انگوٹھی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ‘میری یہ خوشی اتنی بڑی ہے کہ مجھے صرف اچھی باتیں اور دعائیں سنائی دے رہی ہیں، محبت اظہار کے لیے ہوتی ہے، متاثر کرنے کے لیے نہیں’۔

ان کا مزید کہنا تھا ‘یاسر نے دنیا کے سامنے اپنی محبت کا اظہار کیا، جس کے لیے بہت زیادہ ہمت کی ضرورت ہوتی ہے، جذبات کے اظہار، خیال رکھنے، محبت، حقیقت پسندی اور اچھا ہونے پر تمہارا شکریہ، مجھے تم سے محبت ہے’۔

لوگوں کی تنقید کے حوالے سے اقرا عزیز نے لکھا ‘اگر لڑکی پرپوزل کے وقت روتی نہیں بلکہ خوشی کے لمحے کو ہنسی کر انجوائے کرتی ہے تو یہ نہیں کہتے کہ سب پہلے سے طے تھا، رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں اور اپنی خوشی کا انتظار کریں’۔

دوسری جانب یاسر حسین نے انسٹاگرام میں اسٹوری میں ایک مذاق (میم) کے ذریعے لوگوں کی تنقید کا جواب دیا جس میں لکھا ‘آپ پاکستان میں پبلک میں پیشاب کرسکتے ہیں مگر لوگوں کے سامنے بوسہ نہیں دے سکتے’۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.