اب وزیراعظم عمران کے بھانجے بن گئے گلوکارہ میشا کا نشانہ
![اب وزیراعظم عمران کے بھانجے بن گئے گلوکارہ میشا کا نشانہ](https://www.bolnewsurdu.com/wp-content/uploads/2019/07/10ae20e1d833c540ec939515dbc45448_M.jpg)
گلوکارہ میشا شفیع نے گزشتہ برس علی ظفرپر’می ٹو‘ مہم کے تحت جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا، اس معاملے کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے، اس وقت یہ معاملہ عدالت میں ہے تاہم اس عرصے میں اس تنازع نے کئی موڑ لیے ہیں۔
حال ہی میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر اور سماجی کارکن حسان نیازی نے گلوکارہ میشا شفیع پرالزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ میشا اور ان کی ٹیم کی جانب سے انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ وہ می ٹومہم کو میرے خلاف استعمال کرسکتی ہیں کیونکہ میں نے میشا شفیع کو ملنے والی غیر ملکی فنڈنگ پر سوال اٹھائے تھے۔
حسان نیازی نے کہا میشا شفیع اپنے ذاتی مقاصد اور’پوائنٹ اسکورنگ‘ کے لیے می ٹومہم کا غلط استعمال کررہی ہیں لیکن میں یہاں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اگرمجھے بلیک میل کیا گیا تومیں انہیں مزید بے نقاب کروں گا۔ اس کے ساتھ ہی حسن نیازی نے اپنی ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’میشا وومن کارڈ استعمال‘ کررہی ہیں بھی لکھا۔
I did inbox but I’m SHOCKED! You are ADMITTING the fact that u ignored to RT a tweet ON HUMAN RIGHTS Cause.Thats embarrassing, coming from some1 who is apparently fighting for WomenRights. No wonder people Q ur intention.Meesha,u only tweet for FOREIGN FUNDS? #MeeshaShafi #MeToo pic.twitter.com/KBS1bWxl0H
— Hassaan Niazi (@HniaziISF) July 12, 2019
واضح رہے کہ حسان نیازی نے میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف جعلی گواہ پیش کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں اور ان کی ٹیم کو ملنے والی غیر ملکی فنڈنگ پر سوال اٹھائے تھے۔
دوسری جانب میشا شفیع نے حسان نیازی کے ان الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس شخص سے نہ کبھی ملی ہوں اور نہ ہی میں نے اس پر الزام لگایا ہے، اگرچہ اس نے مجھے گزشتہ برس پیغام بھیجا تھا لیکن مجھے یاد نہیں کہ میں نے اسے جواب دیا تھا۔