X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

اب وزیراعظم عمران کے بھانجے بن گئے گلوکارہ میشا کا نشانہ

 وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر اور سماجی کارکن حسان خان نیازی نے کہا ہے کہ انہیں علی ظفرکی طرفداری کرنے اور میشا شفیع کی غیرملکی فنڈنگ پر سوالات اٹھانے پرگلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے دھمکایا جارہا ہے۔

گلوکارہ میشا شفیع نے گزشتہ برس علی ظفرپر’می ٹو‘ مہم کے تحت جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا، اس معاملے کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے، اس وقت یہ معاملہ عدالت میں ہے تاہم اس عرصے میں اس تنازع نے کئی موڑ لیے ہیں۔

حال ہی میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر اور سماجی کارکن حسان نیازی نے گلوکارہ میشا شفیع پرالزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ میشا اور ان کی ٹیم کی جانب سے انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ وہ می ٹومہم کو میرے خلاف استعمال کرسکتی ہیں کیونکہ میں نے میشا شفیع کو ملنے والی غیر ملکی فنڈنگ پر سوال اٹھائے تھے۔

حسان نیازی نے کہا میشا شفیع اپنے ذاتی مقاصد اور’پوائنٹ اسکورنگ‘ کے لیے می ٹومہم کا غلط استعمال کررہی ہیں لیکن میں یہاں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اگرمجھے بلیک میل کیا گیا تومیں انہیں مزید بے نقاب کروں گا۔ اس کے ساتھ ہی حسن نیازی نے اپنی ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’میشا وومن کارڈ استعمال‘ کررہی ہیں بھی لکھا۔

 واضح رہے کہ حسان نیازی نے میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف جعلی گواہ پیش کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں اور ان کی ٹیم کو ملنے والی غیر ملکی فنڈنگ پر سوال اٹھائے تھے۔

دوسری جانب میشا شفیع نے حسان نیازی کے ان الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس شخص سے نہ کبھی ملی ہوں اور نہ ہی میں نے اس پر الزام لگایا ہے، اگرچہ اس نے مجھے گزشتہ برس پیغام بھیجا تھا لیکن مجھے یاد نہیں کہ میں نے اسے جواب دیا تھا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.