شوبز کی خبریں

قندیل بلوچ کے قتل کیس میں ہوئی کیا پیش رفت؟

معروف ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کو تین سال مکمل ہو گئے، ماڈل کو بھائی نے ساتھیوں سمیت مل کر غیرت کے نام پر قتل کر دیا تھا، تین سال بعد بھی قتل کا کیس صرف شہادتوں تک ہی پہنچ سکا ہے۔

ماڈل قندیل بلوچ کو تین سال قبل ملتان کے علاقے مظفر آباد میں بھائی وسیم نے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر گلا دبا کر قتل کر دیا تھا جس پر مرکزی ملزم وسیم، حق نواز، عبد الباسط، ظفر، اسلم شاہین، عارف اور مفتی عبد القوی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم تین سال گزرنے کے باوجود بھی ایک ملزم عارف کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

وسیم کے علاوہ باقی تمام ملزمان ضمانت پر ہیں جبکہ قتل کا کیس تاحال گواہیوں تک ہی پہنچا ہے، ماڈل کے والدین بھی اپنے بیٹے کو بچانے کے لئے عدالت میں تین بار بیانات بدل چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button