مرد حضرات کی شخصیات کا راز ان کی انگلیوں میں: حیرت انگیز تحقیق
حال ہی میں انگلیوں کے حوالے سے ایک تحقیق کی گئی جس ایک انتہائی حیرت انگیز نتائج، دلچسپ و عجیب حقائق سامنے آئیں۔
یہ راز ہماری شہادت کی انگلی اور اس کے علاوہ وہ جس میں ہم انگوٹھی پہنتے ہیں جسے ‘رنگ فنگر’ کہا جاتا ہے اس میں چھپا ہوا ہوتا ہے، ان انگلیوں کی بناوٹ سے ہمیں یہ معلوم ہوسکتا ہے کہ ہم کس قسم کے انسان ہیں مگر یہ صرف مرد حضرات کے لیے ہے۔
مردوں کی انگلیوں کی بناوٹ کو تین طرح سے تقسیم کیا گیا ہے۔ ا، ب، ت،
ا۔ رنگ فنگر اگر شہادت کی انگلی سے لمبی ہو:
ایسے شخص کی رنگ فنگر شہادت کی انگلی سے لمبی ہو وہ خوبصورت مرد ہوتے ہیں، ایسے مرد دلکش ہوتے ہیں لیکن غصے کے بہت تیز ہوتے ہیں اور اپنا کام کا جلد بازی سے کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔
جن مردوں کی رنگ فنگر چھوٹی ہوتی ہے یہ ان کے مقابلے میں زیادہ پیسے کماتے ہیں۔
ب۔ رنگ فنگر شہادت کی انگلی سے چھوٹی ہو:
ایسے مرد حضرات جن کی رنگ فنگر شہادت کی انگلی سے چھوٹی ہو تو وہ بہت خود اعتماد اور خود پسند ہوتے ہیں جنہیں اپنے آپ سے محبت ہوتی ہے، ایسے افراد کو اکیلے رہنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا بلکہ انہیں یہ بھی پسند نہیں ہوتا کہ کوئی انہیں تنگ کرے اور ان کے معاملوں میں دخل اندازی کرے۔
اگر بات کی جائے محبت کی تو یہ محبت کے لیے بہت کچھ کرنے کے قائل نہیں ہوتے اور نہ ہی محبت کا اظہار کرنے میں کبھی پہل کرتے ہیں ۔
ث۔ رنگ فنگر اور شہادت کی انگلی برابر ہو:
ایسے ہاتھ جن میں دونوں انگلیوں کی لمبائی برابر ہو ایسے مرد اچھے، پیار محبت سے رہنے والے اور خلوص نیت ہوتے ہیں، اس طرح کے ہاتھ والے مردوں کی ہر عادات اعتدال میں ہوتی ہے، یہ بہت نرم مزاج ہوتے ہیں اور تمام کام منظم طریقے سے کرتے ہیں ۔