X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

یاسر حسین نے صارف کو ایسا جواب دیدیا کہ آپ بھی ہنسی نا روک پائیں گے

کچھ روز قبل شوبز انڈسٹری کے دو چمکتے ستاروں یاسر حسین اور اقراءعزیز نے ناصرف اپنے تعلق کو ساری دنیا کے سامنے قبول کیا بلکہ ایوارڈ شو کے دوران ہی یاسر حسین اپنی ہونے والی اہلیہ پر کچھ اس طرح ’واری‘ ہوئے کہ تنقید کا نشانہ بھی بن گئے۔

یاسر حسین اور اقراءعزیز کو سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔ یاسر حسین نے اقراءعزیز کیساتھ اپنی ایک نئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس نے تقریباً تمام سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کھینچ لی اور ایک صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ”اقراءعزیز اپنے تایا ابو کیساتھ۔۔۔“

 

صارف نے تبصرہ تو فرما دیا لیکن شائد وہ یہ نہیں جانتا تھا کہ یاسر حسین اکثر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے رہتے ہیں لیکن اس صارف کو جیسا جواب ملا، اس نے سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا کر دیا۔ یاسر حسین نے جواب دیا ”تایا کیوں بیٹا! آپ مجھے صرف ابو ہی کہو، مجھے اچھا لگتا ہے۔“

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.