ماڈل و اداکار عمران عباس کی جانب سے پالتو ببر شیر کے ساتھ شیئر کی جانے والی ویڈیو پر اُن کے مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔
عمران عباس نے انسٹا گرام پر ببر شیئر کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو مداحوں سے شیئر کیں جس میں وہ بلاخوف پالتو شیر پر ہاتھ رکھے بیٹھے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے شیر کا نام سمبا بتاتے ہوئے کہا کہ اس شیر کو بچایا گیا جب یہ شیر تین ماہ کا تھا۔ اب اس شیر کو قدرتی ماحول میں ایک فارم ہاؤس میں رکھا جاتا ہے لیکن ابھی اسے ایک دن کے لیے گھر پر لایا گیا ہے۔
عمران عباس کی اس خطرناک جانور کے ساتھ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید بھی دیکھنے میں آئی کہ اس طرح گھروں میں شیر رکھنا مناسب نہیں لیکن ان تنقید کے ساتھ ساتھ بہت سے دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے میں آئے جوکہ عمران عباس سے اُن کے مداحوں کا محبت کا اظہار ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ دو شیر ایک ساتھ ہیں لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ ایک شیر آپ کا پسندیدہ ہے اور ایک میرا۔