کورلش عثمان کے مداحوں کا انتظار ختم، سیزن 5 کب سے نشر ہوگا؟
’کورولوس عثمان‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار براق ازچویت نے اس سے متعلق سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر پوسٹس شیئر کی ہیں۔ اداکار براق ازچویت ’عثمان بے‘ نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر پانچویں سیزن کا دلچسپ ٹریلر بھی جاری کیا ہے جس میں نئے چہرے اور نئے حریف دیکھے جا سکتے ہیں۔
براق ازچویت نے اس سیریز کے پانچویں سیزن سے متعلق خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ ماہ 4 اکتوبر سے ’کورولوس عثمان‘ کے پانچویں سیزن کی پہلی قسط نشر کی جائے گی۔
دوسری جانب اگر براق ازچویت کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹریلر کی بات کی جائے تو اس میں، سیریز میں اُن کی بیگمات کا مرکزی کردار ادا کرنے والی دونوں اداکارائیں، بالا اور ملہون خاتون کو دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ’کورولوس عثمان‘ کے چوتھے سیزن کے اختتام پر قیاس آرائیاں کی گئی تھیں کہ اس تاریخی ڈرامے کے پانچویں سیزن میں ملہون خاتون اداکارہ یلدیز جاگری اتکسوائے نہیں ہوں گی۔