شوبز کی خبریں
’کورولوس عثمان‘ میں کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار براق ازچویت پاکستان پہنچ گئے
دنیا بھر میں مشہور سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی تاریخی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورولوس عثمان‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار براق ازچویت اپنے مداحوں سے ملنے پاکستان پہنچ گئے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ترک اداکار نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے پاکستان روانگی سے متعلق آگاہ کیا۔ تاہم اب سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کلپ سے معلوم ہوتا ہے کہ ترک اداکار براق ازچویت کراچی پہنچ چکے ہیں۔
خیال رہے کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنی پاکستان آمد سے متعلق اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے اہم کردار ارطغرل غازی، ترگت الپ اور بامسی الپ بھی پاکستان آ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ براق اوزچیوت کو سلطنتِ عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کی زندگی پر مبنی تاریخی سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورولس عثمان‘ کے مرکزی کردار سے دنیا بھر میں شہرت حاصل ہوئی ہے، اس سیریز کا پانچواں سیزن 4 اکتوبر سے شروع ہوچکا ہے۔