بین الاقوامی

دنیا بھر میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہروں کا سلسلہ جاری

غزہ میں اسرائیلی جارحیت 42 ویں روز بھی جاری ہے اور 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار 470 ہوگئی ہے۔

مختلف ممالک میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر سان فرانسسکو میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے سان فرانسسکو بے برج کو بلاک بھی کیا، اس دوران پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ سان فرانسسکو میں ہونے والے مظاہرے کے شرکاء نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں بھی فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرے میں علامتی طور پر فلسطینی شہداء کے 2 ہزار جوتے رکھ کر احتجاج کیا گیا۔

علاوہ ازیں لندن میں غزہ میں اسرائیلی حملوں کے خلاف اسکول کے بچوں کی ریلی نکالی گئی۔ ٹاور ہیملٹ میں اسکول کے بچوں نے فلسطین کے حق میں ریلی نکالی۔ اس موقع پر بچوں نے غزہ پر بم باری اور محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

Back to top button