X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

لبنان: اسرائیلی بمباری میں خاتون صحافی سمیت 3 افراد شہید

جنوبی لبنان کے گاؤں طائر ہارفہ میں اسرائیلی بمباری میں خاتون صحافی سمیت 3 افراد شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان کے اسرائیل کی سرحد کے نزدیک گاؤں میں ایک حملے میں شہید ہونے والے تین شہریوں میں سے دو کی شناخت المیادین ٹی وی کی رپورٹر فرح عمر اور کیمرا مین ربیع معماری کے نام سے ہوئی ہے۔

بیروت سے نشر ہونے والے عالمی ٹی وی چینل الميادين نے اسرائیلی بمباری میں اپنی رپورٹر اور کیمرا مین کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیل کی بزدلانہ کارروائی کی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیل بمباری میں 50 سے زائد صحافی اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوچکے ہیں جب کہ 10 زخمی اور 3 لاپتا ہیں۔ اسی عرصے میں لبنان میں بھی اسرائیلی فوج نے 5 صحافیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.