X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں دو روز کی توسیع

حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی میں دو روز کی توسیع کردی گئی ہے۔ قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حماس اور اسرائیل نے جنگ بندی میں 2 روز کی توسیع پر اتفاق کرلیا ہے۔

قطر کا کہنا ہے کہ اس کی کوشش ہے کہ عارضی جنگ بندی مستقل جنگ بندی میں تبدیل ہوجائے۔ حماس کی جانب سے جنگ بندی میں دو روزہ توسیع کی تصدیق کی گئی ہے۔ حماس کے مطابق جنگ بندی میں دو روزکی توسیع پر قطر اور مصر سے اتفاق کرلیا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے دوران مزید قیدیوں کی رہائی کے لیے فہرست تیار کرلی گئی ہے، جنگ بندی میں دو روزہ توسیع کی شرائط پہلے والے جنگ بندی معاہدے جیسی ہی ہیں۔

خیال رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان 4 روزہ عارضی جنگ بندی معاہدے کا کل آخری روز تھا۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی کے معاہدے کا اطلاق جمعہ سے ہوا تھا جس کے بعد دونوں جانب سے درجنوں یرغمالیوں کو رہا کیا جاچکا ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نے اتوار کے روز جوبائیڈن سے ملاقات میں کہا تھا کہ ہم جنگ بندی معاہدے میں توسیع کا خیر مقدم کریں گے تاہم اس کے بدلے حماس روزانہ کی بنیاد پر 10 یرغمالیوں کو رہا کرے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ شام ہم یرغمالیوں کے ایک اور گروپ کو واپس لے آئے ہیں جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.