X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

امیرِ کویت شیخ نواف الاحمد کی طبیعت کے متعلق انتہائی تشویشناک خبر آگئی

کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق 86 سالہ شیخ نواف الاحمد الصباح کو ہنگامی طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ان کی بیماری کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

کویت کی حکومتی خبر رساں ادارے ‘ کونا’ کے مطابق امیرِ کویت کی طبیعت خطرے سے باہر ہے تاہم ابھی وہ اسپتال میں ہی داخل رہیں گے۔ ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا ہے۔

امیر کویت کی نگرانی اور دیکھ بھالی کے لیے ماہر ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہمہ وقت ان کے ہمراہ موجود ہے۔

86 سالہ امیر کویت کی صحت قابل رشک رہی ہے۔ ان کی بیماری اور اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ شیخ نواف الاحمد الصباح 2020 میں شیخ صباح الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد کویت کے امیر بنے تھے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.