بین الاقوامی

حوثیوں کے زیر قبضہ اسرائیلی بحری جہاز سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

یمن کے حوثیوں نے گلیکسی لیڈر نامی جس اسرائیلی بحری جہاز کو قبضے میں لیا تھا وہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثیوں کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے منسلک بحری جہاز لوگوں کی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے لیز پر لیے ہوئے کارگو جہاز گلیکسی لیڈر کو نومبر میں حوثیوں نے اپنے قبضے میں لیا تھا، یہ جہاز اب بحیرہ احمر کی بندرگاہ السلف میں لنگر انداز ہے۔

حوثیوں کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ جہاز کو دیکھنے روزانہ کی بنیاد پر سیاح آنے لگے ہیں، گلیکسی لیڈر کو دیکھنے آنے والے سیاح جہاز تک مچھلیاں پکڑنے والی چھوٹی کشتیوں کے ذریعے پہنچتے ہیں، جہاز کے ڈیک پر ان کا استقبال کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے جب سیاح جہاز پر آتے ہیں تو وہاں ڈیک کے فرش پر پڑے اسرائیلی اور امریکی جھنڈوں کو قدموں تلے روندتے ہیں، جب کہ پس منظر میں حوثیوں کے روایتی گانے بجتے ہیں۔

انہوں کہا ہے سیاح بہت دل چسپی کے ساتھ جہاز کے عرشے پر گھوم پھر دیکھتے ہیں اور سیلفیاں بھی لیتے ہیں۔ بڑی تعداد میں یمنی اب پارکوں اور ساحلوں پر جانے کی بجائے گلیکسی جہاز کا دورہ کرنے آتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button